1

نواز شریف نے جنرل اشفاق ندیم کو آرمی چیف کیوں نہیں بنایا؟ سیاستدان کا اہم انکشاف سامنے آ گیا

نواز شریف نے جنرل اشفاق ندیم کو آرمی چیف کیوں نہیں بنایا؟ سیاستدان کا اہم انکشاف سامنے آ گیا

اسلام آباد (پرائم نیوز) نجی ٹی وی پروگرام سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے جنرل اشفاق ندیم کو آرمی چیف اس لئے نہیں بنایا کیونکہ وہ انتہائی سخت آدمی ہیں. جنرل اشفاق ندیم کسی بات پر سمجھوتہ نہیں کرتے اور نہ ہی کوئی غلطی کرتے ہیں. فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس کے برعکس جنرل قمر جاوید باجوہ کے بارے میں ایسا کوئی تاثر نہیں، قمر جاوید باجوہ بھی جنرل اشفاق ندیم کی طرح ایک انتہائی پیشہ ور فوجی ہیں اور انھیں کئی اہم اقدامات میں کمانڈ کا تجربہ بھی حاصل رہا ہے. جنرل باجوہ پاکستان کی سب سے بڑی 10 کورکہ ناصرف کمانڈ کر چکے ہیں بلکہ اپنے کیریئر میں دو مرتبہ اس کور میں خدمات انجام دے چکے ہیں. ان کا تعلق انفینٹری کی بلوچ رجمنٹ اے ہے اور وہ اقوام متحدہ کی امن مشن کے تحت کانگو میں خدمات انجام دے چکے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں