1

قسمت بیگ کے بعد ایک اورفنکار کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا

قسمت بیگ کے بعد ایک اورفنکار کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) صوابی کے علاقے پنجپیر بائی پاس کے مقام پر نا معلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی گلوکار درویش جاں بحق ہو گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ مانیری کے رہائشی لوک گلوکار 62 سالہ درویش خان قریبی گاؤں پن پیر پر پرفارمنس دے کر واپس آ رہے تھے کہ پنجپیر بائی پاس کے مقام پر نا معلوم افراد نے ان کی کار پر فائرنگ کر دی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے.

پولیس کا کہنا ہے کہ درویش کو 6 گولیاں لگیں جس کے بعد وہ کافی دیر تک واقعہ کی جگہ پر پڑے رہے. اگلی صبح پولیس اطلاع ملنے پر موقع واردات پر پہنچی اور درویش خان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا. ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ تھا جبکہ حکام نے تمام آرٹسٹس کو سکیورٹی صورتحال کی خرابی کی وجہ سے محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے.

خیال رہے کہ دو دن پہلے اسٹیج اداکارہ قسمت بیگ کو لاہور میں قتل کر دیا گیا تھا. قسمت بیگ کو لاہور میں گیارہ گولیاں ماریں گئیں جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں