1

خواجہ سراؤں کے عمرہ کرنے پر پابندی، سعودی حکومت کے اعلان سے سب کچھ واضح ہوگیا

خواجہ سراؤں کے عمرہ کرنے پر پابندی، سعودی حکومت کے اعلان سے سب کچھ واضح ہوگیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) سعودی عرب نے خواجہ سراؤں کے بارے میں اخبارات میں چھپنے والے احکامات کی سختی سے تردید کی ہے. پاکستان میں سعودی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے خواجہ سراؤں کے عمرہ کرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی بلکہ ان کیلئے جو قوانین ماضی میں بنے ہوئے ہیں انہی پر عمل کیا جا رہا ہے.

سعودی عرب نے نہ کبھی پابندی کا سوچا ہے اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کچھ کرنے کا کوئی ارادہ ہے. خیال رہے کہ پچھلے دنوں اخبارات سمیت متعدد بین الاقوامی اخبارات اور سوشل میڈیا پر خواجہ سراؤں کے عمرہ کرنے پر سعودی حکومت کی طرف سے پابندی کی بات کی گئی تھی. لیکن اب سعودی حکومت کی طرف سے تردید کے بعد اس خبر کی کوئی اہمیت نہیں رہ گئی. پاکستان کے خواجہ سراؤں کی تنظیم نے سعودی عرب کے اس فیصلے کو خوش آئیند قرار دے دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں