1

اللہ تبارک تعالیٰ کے نام پر پابندی… اسرائیل میں لگنے والی خوفناک آگ سے کتنے ہزار ایکٹر لپیٹ میں آ گئے؟ کن ممالک سے مدد مانگ لی گئی؟ تہلکہ خیز انکشافات

اللہ تبارک تعالیٰ کے نام پر پابندی… اسرائیل میں لگنے والی خوفناک آگ سے کتنے ہزار ایکٹر لپیٹ میں آ گئے؟ کن ممالک سے مدد مانگ لی گئی؟ تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد ( پرائم نیوز) اسرائیل میں لگی آگ مقبوضہ مغربی کنارے کے قریب یہودی علاقوں تک پھیل گئی ہے. 2 ہزار گھر خالی کروا لئے گئے ہیں. تاہم 32 ہزار ایکڑ جنگل کی اراضی خاکستر ہو گئی ہے. آگ بجھانے کیلئے دنیا سے بڑا امریکی سپر ٹنیکر بھی پہنچ گیا ہے. اسرائیل جنگلات میں منگل کو لگنے والی آگ پر اب تک قابو نہ پایا جا سکا. آگ مقبوضہ مغربی کنارے رام اللہ اور نابلس کے قریب غیر قانونی یہودی بستیوں تک پہنچ گئی ہے. ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے.جبکہ 45 مکان آگ کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں. فلسطین، ترکی اور روس سمیت کئی ممالک کے فائر بریگیڈ طیارے آگ بجھانے کی کاروائیوں میں مصروف ہیں.

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے مبینہ طور پر آگ لگانے والوں کی فوٹیج اور تصاویر جاری کر دی گئی ہیں. عرب ٹی وی کے مطابق اگرچہ اسرائیل اور غیر ملکی اور فلسطینی امدادی ٹیموں کی مدد سے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے اطراف میں لگی آگ پر تقریباً قابو پا لیا گیا ہے. تیسرے بڑے حیفہ کے کچھ علاقوں میں لگی آگ کو ابھی تک بجھانے میں مصروف ہیں. اس دوران ہزاروں افراد اپنے گھروں میں واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں. اسرائیلی پولیس نے الزام لگایا ہے کہ کچھ علاقوں میں جان بوجھ کر آگ لگائی گئی ہے اور شک ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس میں فلسطینی ملوث ہیں. اس سلسلے میں اسرائیلی فوج نے مبینہ ملزمان کی فوٹیج اور تصاویر جاری کر دی ہیں تاہم فلسطینی رہنماؤں کا الزام مسترد کر دیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں