1

’’انتہائی بری خبر‘‘ن لیگ کے رہنماکے گھر پر شدید فائرنگ

’’انتہائی بری خبر‘‘ن لیگ کے رہمناکے گھر پر شدید فائرنگ

مظفر گڑھ (پرائم نیوز) ن لیگی ایم پی اے میاں علمدار قریشی کے گھر پر اشتہاری گینگ کی اندھا دھند فائرنگ کی گئی. ایم پی اے اور اہل خانہ محفوظ ہیں، فائرنگ سے گھر کا گیٹ تباہ اور ٹی وی لاؤنچ بھی متاثر ہوا. ایم پی اے کے چھوٹے بھائی میاں غضنفر عباس نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ میاں علمدار قریشی کے ذاتی سکیورٹی گارڈ بلاول سے پچھلے روا اشتہاری گینگ جن میں حنیف عرف پنا ڈھنڈا، صدام سہرانی، خلیل احمد اور اصغر امبر ڈینڈ شامل ہیں، کا معمولی جھگڑا ہوا تو انھوں نے ایم پی اے ہاؤس کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی.

میاں غضنفر عباس کا کہنا ہے کہ اشتہاریوں نے کلاشنکوف سے برسٹ مارے، جس سے ایم پی اے ہاؤس کا گیٹ تباہ ہو گیا. فائرنگ اس قدر شدید تھی کہ ٹی وی لاؤنچ میں بھی فائر لگے تاہم انھوں نے بتایا کہ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوئی. میاں علمدار قریشی پچھلے دنوں ہی دوبئی سے واپس آئے تھے. نامزد ملزمان کے خلاف تھانہ کرامداد قریشی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں