01

قسمت میں کتنی دومت ہے؟ ہاتھ دیکھ کے کیسے معلوم کیا جاسکتا ہے؟ ماہرین کا دلچسپ دعویٰ

قسمت میں کتنی دومت ہے؟ ہاتھ دیکھ کے کیسے معلوم کیا جاسکتا ہے؟ ماہرین کا دلچسپ دعویٰ

لندن (پرائم نیوز) ہاتھ کی لکیریں دیکھ کر قسمت کا حال بتانا ایک قدیم فن ہے اور علم نجوم کے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ ہاتھ میں دولت کی لکیر دیکھ کر بتایاجاسکتا ہے کہ آپ زندگی میں کتنی دولت حاصل کر پائیں گے . ماہرین کا کہنا ہے کہ ہتھیلی میں 4 مرکزی لکیریں ہوتی ہیں ، دل کی لکیر، دماغ کی لکیر، قسمت کی لکیر اور زندگی کی لکیر. دولت کی لیکر ان چار بری لیکروں میں شامل نہیں ہے. مگر یہ ان چاروں سے منسلک ضرور ہوتی ہے، ہر کسی کے ہاتھ میں دولت کی لیکر ایک جیسی نہیں ہوتی.ہاتھ میں کئی طرح کی لیکریں ہو سکتی ہیں جن میں سے ہرایک کی دولت کی مختلف زاویوں سے عکاسی کرتی ہے . ماہرین کا کہنا ہے کہ دولت کی لکیروں میں سے اکثر انگوٹھے کی جڑ سے شروع ہوتی ہے جبکہ بعض بالکل مختلف جگہوں پر ہوتی ہیں . ان لکیروں کا مختلف جگہوں پر ہونا کوئی بری بات نہیں ہےبلکہ اس کا مطلب ہے کہ آپ کی قسمت دوسروں سے کتنی مختلف ہے. دولت کی چار بڑی لیکریں ہوتی ہیں جن میں سے پہلی انگوٹھے کی جڑ سے شروع ہوتی ہےاور شہادت کی انگلی کی جڑ تک جاتی ہے. یہ لیکر آپ کے دولت کمانے کی قدرتی صلاحیتوں کی غمازی کرتی ہے. اگر یہ لیکر انگوٹھے کی جڑ سے شروع ہوتی ہے اور شہادت کی انگلی تک جاتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کو بہت سی دولت ورثے میں یا دیگر خاندانی زرائع ملے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں