08

اداکارہ قسمت بیگ کا قتل،4 افراد حراست میں، اداکارہ سے کیا تعلق تھا حیران کن انکشاف منظرعام پر

اداکارہ قسمت بیگ کا قتل،4 افراد حراست میں، اداکارہ سے کیا تعلق تھا حیران کن انکشاف منظرعام پر

لاہور (پرائم نیوز) اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کی تفتیش میں اہم باتیں سامنے آئیں ہیں. بیانات میں تضاد پر سیکیرٹری کے ساتھ ساتھ 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے.نجی ٹی وی زرائع کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کیس کی تفتیش میں مصروف ہیں اور بیانات میں تضاد پر 4 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے.

اداکارہ ماہ نور اور اس کے دوست کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے.اداکارہ کی والدہ نے کہا ہےکہ علی بٹ مقتولی کا دیرینہ دوست بھی تھا. دوسری طرف تفتیش میں شامل ہونے والے افراد میں قسمت بیگ کا سابقہ شوہر رانا مزمل بھی شامل ہے.اور قسمت بیگ کے سیکیرٹری کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے.واضح رہے کہ اداکارہ قسمت بیگ کو 24 نومبر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں