2

افسوسناک خبر، لیگی ایم این اے کے کمرے سے خاتون کی لاش ملی، ہنگامہ برپا

افسوسناک خبر، لیگی ایم این اے کے کمرے سے خاتون کی لاش ملی، ہنگامہ برپا

لاہور (پرائم نیوز) چنبہ ہاؤس لاہور کے 1 کمرے سے 40 سالہ خاتون کی لاش ملی ہے.پولیس ذرائع کے مطابق چنبہ ہاؤس لاہور کے 1 کمرے سے ملنے والی لاش کی شناخت صائمہ چوہدری کے نام سے کی گئی ہے اور وہ ساہیوال کی رہائشی ہے.

رپورٹ کے مطابق لاہور کے کمرہ نمبر 24 سے 40 سالہ خاتون کی لاش ملی ہے اور یہ کمرہ ساہیوال سے تعلق رکھنے والے لیگی ایم این اے چوہدری محمد اشرف کے نام پر الاٹ ہے. ذرائع کے مطابق خاتون جس کی نعش کی شناخت صائمہ چوہدری کے نام سے کی گئی ہے اسکا تعلق بھی ساہیوال سے ہی تھا.

پولیس نے کہا کہ خاتون کی لاش کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم کیلیئے اسپتال بھجوا دیا ہے.خیال رہے کہ چنبہ ہاؤس لاہور میں رکن قومی اور صوبائی اسمبلی کی رہائشگاہ ہوتی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں