12

مجھے بھی مار دیا جائے گا، قسمت بیگ کے قتل کے بعدمعروف ترین اداکارہ نےشوبز انڈسٹری سے معزرت کرلی

لاہور (پرائم نیوز) سٹیج کی معروف اداکارہ پرفارمر قسمت بیگ کے قتل کے بعد ستارہ بیگ نے شوبز کو الوداع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے. اور انہوں نے اپنی یکیورٹی کیلیئے سیکیورٹی اہلکاروں کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں.

رپورٹ کے مطابق قسمت بیگ کی ہمشیرہ ستارہ بیگ بھی سٹیج ڈراموں اوتر پشتو فلموں میں کام کر رہی ہیں لیکن اپنی بہن کے قتل کے بعد اب ستارہ بیگ نے بھی فی الحال شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اب وہ لاہور سے باہر کسی اور شہر میں شفٹ ہوجائیں گی. انہوں نے اپنی ویکیورٹی کیلیئے بھی گارڈ رکھ لیے ہیں .سٹیج اداکارہ ندا ملک نے قسمت بیگ کے سوگ میں سالگرہ کی تقریب کو منسوخ کردیا .

رپورٹ کے مطابق ندا ملک کی طرف سے سالگرہ کی تقریب کیلیئے مقامی ہوٹل میں 2 لاکھ روپے جمع کروادیے تھے اور ساتھ ہی ساتھ شوبز فنکاروں کو بھی شرکت کی دعوت دے دی تھی لیکن قسمت بیگ کے قتل کے بعد انہوں نے ان کے سوگ میں اپنی سالگرہ کی تقریب کو منسوخ کردیا اور اب یہ تقریب دسمبر کے آخ میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں