1

’’بلیک فرائیڈے‘‘ نے لوٹ مچا دی، تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم

’’بلیک فرائیڈے‘‘ نے لوٹ مچا دی، تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم

واشنگٹن ( پرائم نیوز) دنیا بھرمیں بلیک فرائی ڈے کے موقع پر خریداروں نے خصوصی سیلوں پر خوب خریداری کی. ایک محتاط اندازے کے مطابق اس سال 13 کروڑ سے زائد امریکیوں نے بلیک فرائیڈے کی سیل سے فائدہ اٹھایا. غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سال بھی نومبر کی سیل سے فائدہ اٹھایا گیا. غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سال بھی نومبر کے آخری جمعے کو بلیک فرائیڈے کے موقع پر دنیا بھر میں صارفین کیلئے خصوصی سیل کے پیکجز متعارف کروائے گئے تھے، دنیا بھر کھ لوگوں نے بلیک فرائی ڈے کے موقع پر خوب خریداری کی.

امریکا میں سال بھر سیل کا انتظار کرنے والی عوام سیل شتروع ہوتے ہی شاپنگ کیلئے نکل پڑتے اور بچت اسکیموں سے مستفید ہونے کیلئے بہت خریداری کی. امریکا میں شاپنگ سنٹر کے دروازے کھلتے ہی خریداروں کی بڑی تعداد اپنی پسندیدہ چیزوں کی خریداری میں مصروف رہی. کیلی فورنیا میں شہریوں کی بڑی تعداد اس طرج شاپنگ سینٹر پر ٹوٹ پڑتی ہے جیسے سب کی لاٹری کھل گئی، نیو یارک میں بھی عوام نے بلیک فرائی ڈے کی سیل کا بھر پور فائدہ اٹھایا.

خیال رہے کہ دنیا بھر میں بلیک فرائی ڈے کے موقع پر دنیا بھر میں خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے، پاکستان میں بھی آن لائن شاپنگ کرنے والی ویب سائٹس نے خریداروں کیلئے ڈسکاؤنٹ سیل متعارف کروائی تھی.واضح رہے کہ بلیک فرائی ڈے کے موقع پر عوام کی بھر مار کی وجہ سےامریکی سپر اسٹورز میں دھکم پیل، لوٹ مار اور مار دھاڑ کے واقعات پیش آتے ہیں جس کے سبب اسٹور مالکان کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں