1

پاکستان کے اگلے وزیر اعظم کون ہوں گے؟ سینئر سیاستدان نے پورے یقین کے ساتھ نام لے دیا

پاکستان کے اگلے وزیر اعظم کون ہوں گے؟ سینئر سیاستدان نے پورے یقین کے ساتھ نام لے دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ انشاءاللہ عمران خان پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے. انہوں نے عمران خان کی دوسری شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص کی ایک ذاتی زندگی ہوتی ہے جس پر بات اور تنقید کرنے کا حق کسی کو بھی نہیں اسی طرح عمران خان کی بھی ذاتی زندگی ہے جس پر تنقید کرنے کا حق کسی بھی شخص کو نہیں ہے.

ان کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کی دوسری شادی کامیاب نہ ہو سکی تو انہیں تیسری شادی کرنے کا پورا پورا شرعی حق ہے اور یہ کوئی جرم نہیں ہے. وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ اللہ کی ہم پر رحمت ہو گی اور انشااللہ عمران خان پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے. انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ ملک کا محفوظ ترین صوبہ ہے. آرمی چیف کی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ آرمی چیف کی کوششوں ہی سے صوبے میں دہشتگردی کا صفایا ہوا. امید کرتے ہیں کہ نئے آنے والے آرمی چیف بھی ملک و قوم کیلئے بہترین ثابت ہوں گے.

اس سے پہلے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس پر 6 ماہ تک وزیر اعظم کچھ اور کہتے تھے اور اب کچھ اور کہہ رہے ہیں، آئینی طور پر اپنا حق مانگنا بھی آتا ہے اور لینا بھی جانتے ہیں. ایک انٹر ویو میں پرویز خٹک نے کہا کہ کرپشن کا ہم نہیں کہہ رہے پانامہ لیکس کہہ رہی ہے کہ کرپشن کوئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ 6 ماہ قبل وزیر اعظم کچھ اور کہتے تھے اور اب کچھ اور کہہ رہے ہیں، اب اچانک شہزادے کہاں سے آ گئے ہیں.

ان کا کہنا ہے کہ سی پیک پر وزیر اعظم جلد سیاسی رہنماؤں کو بلائیں‌ ورنہ ملک کو نقصان ہو گا. ان کا کہنا ہے کہ وفاق سے فنڈز کی منتقلی ست روی کا شکار ہے، آئینی طور پر حق مانگنا بھی آتا ہے اور لینا بھی اچھی طرح سے جانتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں