10

بھوک ہرتال کرنے والوں کےشہر کے وزیر اعلیٰ کا 50 کروڑ روپے کا گھر جسکے باتھ روم بھی بلٹ پروف ہیں، اہم خبر

بھوک ہرتال کرنے والوں کےشہر کے وزیر اعلیٰ کا 50 کروڑ روپے کا گھر جسکے باتھ روم بھی بلٹ پروف ہیں، اہم خبر

نئی دہلی(پرائم نیوز)جنوبی انڈیا کی ریاست تلنگانہ کے وزیرِ اعلیٰ کے 50 کروڑ روپے مالیت کے نئے محل نما گھر نے لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔حیدرآباد شہر کے پوش علاقے میں واقع یہ عمارت نو ہزار مربع میٹر پر پھیلی ہوئی ہے.اس گھر میں بلٹ پروف باتھ روم ہیں، ایک آڈیٹوریم ہے جس میں ڈھائی سو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور ایک میٹنگ ہال ہے جس میں پانچ سو لوگ بیٹھ سکتے ہیں۔سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ اس گھر کے بلٹ پروف باتھ روموں کو بنایا جا رہا ہے۔اس گھر کو وزیرِ اعلیٰ کے روحانی گرو چِنا جیئر سوامی نے آشیرباد دی۔ وزیرِ اعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ جمعرات کو یہاں منتقل ہوئے۔سوامی نے وزیرِ اعلیٰ کی خصوصی کرسی پر بیٹھ کر اسے بھی آشیرباد دی.

اپنا تبصرہ بھیجیں