1

سنیل شیٹھی کی بیٹی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی… کس معروف اداکارہ کی ہم شکل نکلیں؟ دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

سنیل شیٹھی کی بیٹی نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی… کس معروف اداکارہ کی ہم شکل نکلیں؟ دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) بولی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹھی کی بیٹی اداکارہ اتھیا شیٹھی اپنی پہلی فلم سے لوگوں کے دلوں پر قبضہ جمانےمیں کامیاب ہو گئی ہیں. بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اتھیا معروف اداکارہ سونم کپور سے بہت مشابہت رکھتی ہیں لیکن یہ بات بھی درست ہے کہ کسی سےمشابہت کی وجہ سے نہیں انہوں نے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے بولی ووڈ میں شہرت حاصل کی. اتھیا جتنی بہترین اداکارہ ہیں اتنی ہی خوبصورت بھی ہیں. حال ہی میں انہوں نے اسٹاگرام اکاؤنٹ میں اپنی تصاویر اپ لوڈکی ہیں جنہیں لوگوں کی طرف سے کافی پزیرائی حاصل ہوئی ہے.

دوسری طرف بالی ووڈکے ہیرو سلمان خان اور خوبصورت اداکارہ کترینہ کیف بہت جلد بھارتی ٹی وی شو کوفی ودھ کرن میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے. بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کی دونوں سپر اسٹار بہت جلد کوفی ودھ کرن کیلئے شو کی شوٹنگ کروائیں گے. اس پروگرام میں بہت اہم انکشافات کئے جائیں گے. اس پروگرام کیلئے دونوں اداکاروں کی باہمی رضا مندی سے تاریخ کا تعین کیا جا رہا ہے. سلمان خان اس سے پہلے بھی اس شو میں مہمان بن کر آ چکے ہیں اور وہ ایک یادگار شو تھا. سلمان خان اور کترینہ کیف کئی برس تک ایک ساتھ رہے.

کترینہ کئی بار اعتراف کر چکی ہیں کہ ان کے کیریئر کو پروان چڑھانے کیلئے سلمان خان نے بہت مدد کی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں