1

مہنگائی کے اس دور میں جوڑے نے صرف 500 روپے میں شادی رچا لی، شادی میں شریک مہمانوں کی کس چیز سے تواضع کی گئی؟ انتہائی دلچسپ خبر

مہنگائی کے اس دور میں جوڑے نے صرف 500 روپے میں شادی رچا لی، شادی میں شریک مہمانوں کی کس چیز سے تواضع کی گئی؟ انتہائی دلچسپ خبر

سورت ( پرائم نیوز) بھارت میں کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کے بعد ہی عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے. اسی مشکل کے پیش نظر بھارتی علاقہ سورت میں ایک جوڑے نے دھوم دھام سے شادی کرنے کا خواب چھوڑ کر صرف 500 روپے میں شادی کر لی ہے. دلہے نے بتایا ہے کہ کرنسی نوٹوں کی تبدیلی کے بعد میرے اہل خانہ نے دھوم دھام سے شادی کرنے کےخیال کو مسترد کر دیا، جس کے بعد مہمانوں کی صرف پانی اور چائے سے ہی تواضع کی گئی.

جبکہ دلہن کا کہنا ہے کہ ان کی شادی کی تاریخ طے ہو چکی تھی لہذا ہمارے اہل خانہ نے شادی کو ملتوی کرنے کی بجائے مقرر کر دہ تاریخ پرہی شادی کرنے کا فیصلہ کیا. بھارت نامی دلہے کے بیان اور ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہیں جن میں مہمانوں کو چائے اور پانی دیا جا رہا ہے.

Demonetisation Effect:- A couple got married in jist Rs.500 in Surat (Gujrat) as cash crunch hits. Their wedding pic_twitter_com/ jC9wuMsQWR

اپنا تبصرہ بھیجیں