1

گوادر میں چینی قافلے پر حملہ… جانی نقصان ہو گیا

گوادر میں چینی قافلے پر حملہ… جانی نقصان ہو گیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) ڈنڈو کو لانچ میں چینی قافلے کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے. تفصیلات کے مطابق ڈنڈو کو لانچ میں چینی قافلے کی گاڑی پر حملہ ہواہے جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہو گئے البتہ چینی اہلکار محفوظ ہیں.

خیال رہے کہ پاکستان نے تجارتی مقاصد اور دوستانہ تعلقات کو ترقی دینے کیلئے روس کو گرام پانیوں تک رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے. ماسکو اور اسلام آباد کے درمیان پچھلے کئی ہفتوں سے جاری مذاکرات اور روس کی انٹیلی جنس فیڈرل سکیورٹی سروسز کے سربراہ الیگزینڈر بورٹنی کوو جنہوں نے پچھلے ماہ پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا اور پاکستان کے اعلیٰ سطح کے عسکری و حکومتی حکام سے ملاقاتیں کی تھیں، اس دوران ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں پاکستان نے پاک چین اقتصادی منصوبے میں روس کو شامل کرنے کاباضابطہ فیصلہ کر لیاہے.

اس طرح روس کو گوادر رپورٹ کے ذریعے تجارتی مقاصد مقصد کیلئے گرم پانیوں کی رسائی حاصل ہو جائے گی. رپورٹس کے مطابق روس کے ساتھ اقتصادی رہداری منصوبے کو تجارتی مقاصد کی خاطر استعمال کرنے کیلئے دونوں ملکوں کی حکومتوں کے مابین آنے والے دنوں میں با ضابطہ معاہدے کیے جائیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں