04

قوم کیلئے شاندار خبر… جنرل راحیل شریف نے ریٹائرمنٹ سے قبل بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

قوم کیلئے شاندار خبر… جنرل راحیل شریف نے ریٹائرمنٹ سے قبل بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نےآج ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ضرب عضب کے حوالے سے پاک فضائیہ اور پاک آرمی کے درمیان ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مستقبل میں مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا. ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد آمد پر پاک فضائیہ کےسربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے ان کا استقبال کیا. پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی.

اس کے بعد پرنسپل سٹاف آفیسرز کا آرمی چیف سے تعارف کرایا گیا. پھر جنرل راحیل شریف نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان سے ان کے آفس میں الوداعی ملاقات کی. پاک فضائیہ کےسربراہ نے جنرل راحیل شریف کی پاکستانی دفاع کی مضبوطی اور تینوں افواج کے مابین مشترکہ و مربوط حکمت عملی کے حصول میں اپنا کردار ادا کرنے پر ان کی تعریف کی. ان کا کہنا ہے کہ پاکستان آرمی اور پاک فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب کے دوران مل کر کام کیا تا کہ ملک کی سرزمین سے دہشتگردی کا صفایا کیا جا سکے. جنرل راحیل شریف نے ایئرچیف سے بات چیت کے دوران فضائی محافظوں کی ذمہ داری اور جذبہ کی تعریف کی اور دونوں مسلح افواج کے درمیان موجود بہترین ہم آہنگی پر اطمینان کااظہار کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ اسے مستقبل میں مزید بڑھایا جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں