1

ایک شخص سینکڑوں لوگوں کو خود کشی سے بچانے میں کامیاب ہو گیا

ایک شخص سینکڑوں لوگوں کو خود کشی سے بچانے میں کامیاب ہو گیا

نانجنگ ( پرائم نیوز) چین میں ایک رحم دل شخص اب تک 300 لوگوں کو اپنی جان لینے سے بچا چکا ہے. چین کے شہر نانجنگ میں دریا پر بنا ایک پل ہمیشہ سے ہی مایوس لوگوں کی خود کشی کا مقام بنا رہا ہے. چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس جگہ خود اس چین سی نامی شخص نے اپنی زندگی ختم کرنے کا ارادہ کیا تو ایک بوڑھے شخص نے اپنی باتوں سے اسکی ہمت بڑھائی اور زندگی ختم کرنے سے بچایا. اس کے بعد خود چین سی نے اسے اپنا مشن بنا لیا. چین سی 2003 سے اب تک چھٹی کے دن اس پل پر آتا اور گھنٹوں یہاں‌ گھوم کر لوگوں‌ کو دیکھتا رہتا ہے جہاں اسے خود کشی کرنے والے افراد الگ نظر آ جاتے ہیں اور یہ تنہا کھڑے ہو کر دریا یا زمین کو تکتے رہتے ہیں.

چین سی کے مطابق مایوس افراد کے چلنے کا انداز بتایا ہے کہ وہ اگلے لمحے اپنی جان ہار دیں‌گے. چین سی ہر شخص کو اس کی صورتحال کے لحاظ سے قابو کرتا ہے. جیسے ہی کوئی شخص پل کے کنارے پر آتا ہے چین اس کے پاس جا کر نرمی سے بات کرتا ہے اور انھیں سمجھاتا ہے. کچھ لوگ مان جاتے ہیں جبکہ کچھ فوری طور پر چھلانگ لگانے کیلئے تیار ہو جاتے ہیں تو چین اپنی پوری قوت سے اسے دبوچ لیتے ہیں. لیکن کچھ لوگ اسے گالیاں دینے اور تشدد سے بھی باز نہیں آتے اور خود چین پر حملہ کرکے انہیں زخمی کر دیتے ہیں لیکن با ہمت چین سی انھیں خود کشی سے بچانے کی آخری دم تک کوشش کرتے رہتے ہیں. تاہم زندگی دوبارہ ملنے والے لوگ چین سی کے مشکور ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں