07

نواز شریف کی ایک اہم سازش، پی ٹی آئی کے اہم ترین رہنما کی کرسی میں ایک نئی چیز فٹ کروادی

نواز شریف کی ایک اہم سازش، پی ٹی آئی کے اہم ترین رہنما کی کرسی میں ایک نئی چیز فٹ کروادی

اسلام آباد (پرائم نیوز) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و اقتصادی امور کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر محسن عزیز کی کرسی سے ایک کیل برآمد ہو گیا.اس کیل کےبرآمد ہونے پر انہوں نے اپنے خلاف سازش قرار دیا تو اجلاس میں قہقہے لگ گئے۔ جمعرات کو اجلاس کے دوران محسن عزیز اپنی کرسی پر براجمان ہوئے تو انہیں پتہ چلا کرسی میں سے میخ نکلی ہوئی ہے جس پر وہ کھڑے ہوگئے اور مسکراتے ہوئے میخ کو اپنے خلاف سازش قرار دے دیا۔ چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے سٹاف کو فوری کرسی تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔ میخ نکلنے کے واقعے پر اجلاس کے شرکا ہنس پڑے.

اپنا تبصرہ بھیجیں