1

دہشت گردوں نے ایف سی کی مسجد پر حملہ کر دیا، شہادتیں

دہشت گردوں نے ایف سی کی مسجد پر حملہ کر دیا، شہادتیں

اسلام آباد ( پرائم نیوز) مہمند ایجنسی میں غلنئی کیمپ کی مسجد پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کیمپ میں ریکروٹس کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والے چاروں خود کش حملہ آوروں کو مار دیا گیا، حملے میں 2 ایف سی اہلکار شہید ہو گئے ہیں.

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مہمند ایجنسی میں صبح 9 بجے غلنئی کے ایف سی کیمپ میں اسلحے سے لیس 4 حملہ آوروں نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں متعدد ریکروٹس موجود تھے. حملہ آوروں نے فائرنگ کی. آئی ایس پی آر نے کہا کہ حملہ آوروں کا گھیراؤ کر کے انہیں مسجد سے باہر ہی روک دیا گیا جس کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے. واقعے میں 2 حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جبکہ 2 حملہ آوروں کو سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں