1

صرف چند کلکس کے ساتھ اپنے آپ کو انٹر نیٹ سے مکمل ڈیلیٹ کریں

صرف چند کلکس کے ساتھ اپنے آپ کو انٹر نیٹ سے مکمل ڈیلیٹ کریں

(پرائم نیوز) انٹرنیٹ جہاں انتہائی فائدے مند ٹیکنالوجی ہے وہیں کچھ لوگوں کیلئے وقت کے ضیاع کا باعث بھی ہے. چند ویب سائٹس سے جان چھڑوانا کافی آسان ہے مگر انٹرنیٹ سے جان چھڑوانا اب تک آسان نہ تھا.

سوئیڈش ڈویلپرز ویلی ڈاہلبو اور لائینس یونپیک نے Deseat-me کے نام سے ایک زبردست ٹول متعارف کرایا ہے جس کے استعمال سے صارفین چند کلکس میں پورے انٹر نیٹ سے خود کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں.

یہ ویب سائٹ آپ کے گوگل اکاؤںٹ تک رسائی حاصل کرنے کے بعد انٹر نیٹ کو سکین کرکے آپ کے بارے میں معلومات حاصل کرتی ہے. یہ ویب سائٹ ان تمام پلیٹ فارمز کے بارے میں بتاتی ہے جہاں جہاں آپ کا اکاؤںٹ موجود ہوتا ہے. اس کے بعد یہ ایپلی کیشن مختلف ویب سائٹس پر اکاؤنٹ ختم کرکے لنک دیتی ہے. ان لنکس پر کلک کر کے صارفین مختلف پلیٹ فارمز پر اپنے اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں