1

کیا پوری دنیا تیل کی قلت کے بحران کا سامنا کرنے والی ہے؟ سعودی عرب کے حیرت انگیز فیصلے نے کھلبلی مچادی

کیا پوری دنیا تیل کی قلت کے بحران کا سامنا کرنے والی ہے؟ سعودی عرب کے حیرت انگیز فیصلے نے کھلبلی مچادی

ریاض (پرائم نیوز) سعودی عرب نے اگلے ہفتےکے دوران تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے اجلاس میں شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے. غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے یہ واضح کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے کے دوران تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا.

جبکہ اوپیک تنظیم کا اجلاس بروز پیر صدر کے دفتر ویانا میں ہورہا ہے.اور اس اجلاس میں تنظیم کے اہلکار ان ملکوں کے نمائندوں سے بات کریں گے جو تنظیم کے رکن نہیں ہیں لیکن تیل میدا کرنے والے ملکوں میں ان کا شمار ہوتا ہے.اس میٹنگ کے ایجنڈے پر تیل کی پیداوار کو مزید محدود کرنے کی برتری حاصل ہے. اوپیک تنظیم کے وزراء تیل کی میٹنگ اگلے ہفتے کے دوران بدھ کے دن مقرر کی گئی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں