01

یہ کام فوری شروع کیا جائے، وزیراعظم کی جانب سے احکامات جاری

یہ کام فوری شروع کیا جائے، وزیراعظم کی جانب سے احکامات جاری

سیالکوٹ (پرائم نیوز) وزیر اعظم نواز شریف نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے سیالکوٹ کیمپس کی تعمیر کیلیئے فیڈرل سیکر ٹری منسٹری آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد کو احکامات جاری کر دیےگئے ہیں. نواز شریف نے کا کہنا ہے کہ معاشرے کی مڈل اور لوئر کلاس سے تعلق رکھنے والے والدین جو اپنے زہین اور قابل بچوں کو اعلٰی تعلیم کیلیئے بڑے تعلیمی اداروں کی فیسیں نہیں بھر سکتے ان کیلیئے نسٹ کیمپس تعمیر کیا جائے گا.

اس سلسلے میں وزیر اعظم نے چیئر مین نیشنل ہائی وے اتھارٹی اسلام آباد کو لاہور اور سیالکوٹ موٹروے کی تعمیر کے منصوبے کے ساتھ ساتھ سیالکجوٹ اور سمبڑیال شہروں کو موٹروے کے ساتھ ملانے کیلیئے 6 رویہ اپروچ کی تعمیر کے فوری احکامات جاری کر دیے ہیں،اور یہ منصوبہ لاہور اور سیالکوٹ کے منصوبے کے ساتھ ہی پورا کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں