2

مریم نواز کا آرمی چیف سے متعلق اہم دعوٰی، فوجی معاملات میں دخل اندازی، بڑا ہنگامہ برپا

مریم نواز کا آرمی چیف سے متعلق اہم دعوٰی، فوجی معاملات میں دخل اندازی، بڑا ہنگامہ برپا

اسلام آباد (پرائم نیوز) پی تی ائی کی رکن اسمبلی شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے کس حیثیت سے آرمی چیف سے رابطے میں رہنے کی بات کی ہے اور مریم نواز کس حیثیت سے جنرل راحیل شریف سے انٹر ایکشن میں رہیں ہیں.

ایک نجی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے کس حیثیت سے آرمی چیف سے رابطے میں رہنے کی بات کی ہے اور ٹویٹ پر پیغام کیوں دیا ہے.ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں ہے اور نہ ہی وہ حکومت کا باقاعدہ حصہ ہیں. اور نہ مریم نواز نے ریاست کے خٍفیہ معاملات پر دستخط کیے ہیں.

شیریں مزاری نے کہا کہ مریم نواز نے ریاست کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صرف 2 جرنیلوں کی تصویریں پوسٹ کرنے کا کیا مقصد ہے؟ کیا وہ نواز شریف کو یہ دکھانا چاہتی تھیں کہ ان کی نامزدگی ہوگئی ہے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ بادشاہت ہے اور پی ٹی آئی کیلیئے یہ بالکل قابل قبول نہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں