2

سینیٹ اجلاس میں سینیٹرحمداللہ کے ایک جملے نے ہلچل مچادی، پورے ایوان پرخاموشی طاری

سینیٹ اجلاس میں سینیٹرحمداللہ کے ایک جملے نے ہلچل مچادی، پورے ایوان پرخاموشی طاری

اسلام آباد (پرائم نیوز) سینیٹ میں سینیٹر حمداللہ کی طرف سے اچانک ایک ایسا جملہ بولا جس نے پورے ایوان میں ہلچل مچادی جب انہوں نے یہ کہا کہ ایوان میں بتایا جائے کہ علامہ اقبال اقپن یونیورسٹی کی طرف سے میٹرک کے انگلش کے ایک پرچے میں سوال پوچھا گیا تھا کہ طلباء اپنی بڑی بہن کا قد، جسامت، باڈی فٹنس اور اس کی عمر بیان کریں جبکہ اس سوال نے والدین کے رونگھٹے کھٹرے کر دیے تھے .ان کا کہنا تھا کہ کیا مجھے یہ پوچھنے کا حق ہے کہ یہ سوال بنانے اور اوپن یونیورسٹی کے انتظامیہ کی بیویوں کے قد کتنے ہیں؟ ان کے رنگ کیسے ہیں اور وہ کیا کرتی ہیں؟

اس پر وزیر مملکت میاں بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ یہ عجیب سا سوال تھا اور اس پر حکومت پہلے کی ایکشن لے چکی ہے اور وائس چانسلر اوپن یونیورسٹی کو کہہ کر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے .اس رپورٹ کے بعد دانسہ یا غیر دانستہ طور پر پوچھے گئے سوالات پر ان کی انتطامیہ کو سزا دی جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں