01

ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیوں کیا؟ جنرل راحیل شریف نے اصل وجہ بتا دی

ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیوں کیا؟ جنرل راحیل شریف نے اصل وجہ بتا دی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ قوم اور ملک کے فائدے کیلئے کیا ہے، انشاء اللہ پاکستان کے آنے والے دن بہت اچھے ہوں گے، میری خدمات ملک کیلئے ہمیشہ دستیاب رہیں گی، میرا ایمان ہے کہ پاکستانی قوم نے دہشتگردی کو ختم کرنے کا عزم اور ارادہ کر لیا ہے اورپاکستان کی سرزمین سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو جائے گا.

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے دن اسلام آباد سے اوکاڑہ روانہ ہونے سے پہلے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ قوم اور ملک کے مفاد کیلئے کیا ہے، ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی باقی زندگی شہداء کے ورثاء کیلئے وقف کروں گا، میں ملک کی خاطر ہر ممکن کوشاں رہا، خدمت بھرپور جذبے سے رکھوں گا. ان کا کہنا ہے کہ میرا ایمان ہے کہ پاکستانی قوم نے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم اور ارادہ کر لیا ہے اس لیے قوم دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا ساتھ دے گی، مجھے یقین ہے کہ پاکستان کی سرزمین سے دہشتگردوں کا خاتمہ ہو کر رہے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں