1

عوام کی سب سے بڑی مشکل حل… حکومت نے سردیوں کا زبردست تحفہ دے دیا

عوام کی سب سے بڑی مشکل حل… حکومت نے سردیوں کا زبردست تحفہ دے دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتوں کیلئے گیس کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی ہے. جبکہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کے تعلیمی اداروں، صحت مراکز کے سامان کی خریداری پر ٹیکس استثنیٰ کی بھی منظوری دے دی گئی ہے. وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا. اجلاس میں صنعتوں‌ کیلئے گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 200 روپے کی کمی کی منظوری دے دی ہے، زلزلہ متاثرہ علاقوں کے تعلیمی اداروں، صحت مراکز کے سامان کی خریداری پر ٹیکس استثنیٰ کی منظوری بھی دی گئی، ٹیکس استثنیٰ آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کیلئے ہو گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں