1

پاکستان میں انسانی خون پینے والا ’’ڈریکولا‘‘ گرفتار… سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے

پاکستان میں انسانی خون پینے والا ’’ڈریکولا‘‘ گرفتار… سنسنی خیز انکشافات سامنے آ گئے

اسلام آباد ( پرائم نیوز) گلگت میں انسانی خون سے پیاس بھجانے والے’’ڈریکولا‘‘ شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے. تفصیلات کے مطابق گلگت سے ڈریکولا کے نام سے خوف و ہراس پھیلانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ ذہنی مریض ہے اور بچوں‌کی گردن میں دانت گاڑ کر خون پینےکی کوشش کرتا ہے. ڈریکولا شخص کے بارے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ جانوروں اور پرندوں کا کچا گوشت چبا جاتا ہے. مقامی قبرستان مین ڈیرہ ڈالنے والا یہ شخص لوگوں کو دیکھ کر غرانے لگتاہے. پولیس نے مقامی شہریوں کی درخواست پرڈریکولا کو گرفتار کر لیا ہے جس کے بارے میں تفتیش کی جا رہی ہیں کہ یہ ایسا کیوں کرتا ہے.

خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی بھکر کے تین بھائی اس طرح کے گھناؤنے کام میں شامل رہے جن کا طبی معائنہ کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ ذہنی مریض ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں