1

زور دار بم دھماکہ… شدت پسندوں نے سکول کی عمارت کو اڑا دیا

زور دار بم دھماکہ… شدت پسندوں نے سکول کی عمارت کو اڑا دیا

پشاور ( پرائم نیوز) مہمند ایجنسی میں دہشت گردوں نے سرکاری اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا. پولیٹیکل ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمند ایجسنی کی دور افتادہ تحصیل صافی کے علاقہ چمر کنڈ میں شدت پسندوں نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کو بارودی مواد سے خاکستر کر دیا ہے. نا معلوم شدت پسندوں نے بوائز سکول میں دھماکا خیر مواد نصب کیا جو زور دار دھماکے سےپھٹ گیا جس کےنتیجے میں سکول کی عمارت مکمل تباہ ہو چکی ہے.

واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں. واقعے کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکورٹی اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوع کو سیل کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں. خیال رہے کہ فاٹا میں سب سے زیادہ اسکول مہمند ایجنسی میں تباہ کیے گئے جن کی تعداد 127 ہے اور جس میں سب سے زیادہ 64 اسکول تحصیل صافی میں تباہ ہوئے. شدت پسند عناصر نے کئی سال پہلے مہمند ایجنسی کے واحد ڈگری کالج کو تباہ کر دیا تھا جس کے بعد آج تک وہاں تدریسی عمل کا آغاز نہ ہو سکا.

اپنا تبصرہ بھیجیں