1

’’ہم پاکستان کا اب کیا حشر کریں‌ گے؟‘‘ نریندر مودی بوکھلا ہٹ کا شکار… پاکستان کو بڑی دھمکی دے دی

’’ہم پاکستان کا اب کیا حشر کریں‌ گے؟‘‘ نریندر مودی بوکھلا ہٹ کا شکار… پاکستان کو بڑی دھمکی دے دی

بھٹنڈہ / نئی دہلی ( پرائم نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے پاکستان مخالف عزائم بے نقاب ہو گئے ہیں. مودی نے اب پاکستان کو صحرا میں تبدیل کرنے کی گیدڑ دھمکی دے دی، بھارتی وزیر اعظم نے بڑھک مارتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف جانے والے پانی کی بوند بوند روک دیں‌ گے. ستلج، بیاس اور راوی کے پانی پر بھارت کا حق ہے اسے ہم پاکستان جانے کی اجازت نہیں دیں گے. بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارتی پنجاب کیشہر بھٹنڈہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے واویلا کیا ہے کہ ستلج، بیاس اور راوی کے پانی پر بھارت کا حق ہے اور اسے ہم پاکستان جانے نہیں دیں گے.

بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان میں بہہ جانے والے پانی پر کسانوں کا حق ہے اور میں پاکستان میں بہہ جانے والے پانی کو بھارت میں زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کیلئے مختلف پہلوؤں پر غور کیلئے ٹاسک فورس بنا دی ہے. مودی کا کہنا ہے کہ پانی کی ایک ایک بوند روک کر مقبوضہ کشمیر، پنجاب اور بھارتی کسانوں کیلئے استعمال میں لائیں گے.

وزیر اعظم کا مزید بڑھک مارتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی افواج کی اہلیت جانتا ہے اور یہ بھی جانتا ہے کہ وہ کیا کر سکتی ہے. خیال رہے کہ لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی طرف سے دندان شکست جواب پر مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں. بھارت مسلسل سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں