11

معروف سیاست دان نے چالان کاٹنے پر ٹریفک پولیس پر پستول تان لیا

معروف سیاست دان نے چالان کاٹنے پر ٹریفک پولیس پر پستول تان لیا

دیر لوئر (پرائم نیوز) تیمرگرہ میں چالان کرنے پر اے این پی کے سابق جنرل سیکرٹری محمد گل نے ٹریفک پولیس اہلکار پر پستول پر تان لیا.تفصیلات کے مطابق دیرلوئرمیں اے این پی کے سابق جنرل سیکرٹری محمد گل گزشتہ روزسگنل توڑکرنکلے تو ٹریفک اہلکارنے انہیں روک کر چالان کردیا۔ چالان کرنے پر اے این پی رہنماء آپے سے باہر آ گئے اور ٹریفک پولیس اہلکارکو دھمکی دیتے ہوئے نہ صرف اس پر پستول تان لیا بلکہ پولیس اہلکار کا گریباں بھی پکڑ لیا۔ وہاں موجود لوگوں نے اے این پی رہنما کو پکڑ کر گاڑی میں بٹھایا اور پھر وہ وہاں سے روانہ ہو گئے۔ ڈی پی اولوئردیرکاشف ذوالفقارکا کہنا ہے کہ محمد گل کو گرفتارکر کے پستول بھی برآمد کرلی گئی ہے، ان کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جب کہ اے این پی رہنما کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں