1

وزیر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کیلئے ایسا کام کر دکھایا جو تاریخ میں پہلے کبھی نہ ہو سکا

وزیر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کیلئے ایسا کام کر دکھایا جو تاریخ میں پہلے کبھی نہ ہو سکا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں دیے گئے نواز شریف کے الوداعی عشائے میں ایک اور یادگار کام دیکھنے کو ملا ہے. تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے عشائیے سے رخصت ہوتے وقت آرمی چیف جنرل راحیل شریف گاڑی میں بیٹھے تو انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو سلیوٹ کیا جس کے جواب میں نواز شریف نے بھی آرمی چیف کو الوداعی سلیوٹ کر دیا. جنرل راحیل شریف کو نواز شریف نے عشائیے کے بعد شاندار انداز میں وزیر اعظم ہاؤس سے الوداع کیا اور وہ آرمی چیف کو چھوڑنے کیلئے خود چل کر ان کی گاڑی تک گئے. گاڑی میں بیٹھنے کے بعد آرمی چیف اور وزیر اعظم نے ایک دوسرے کو الوداعی سلیوٹ بھی کر دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں