1

نیا آرمی چیف کون..؟ مریم نواز کے ٹویٹ نے تہلکہ مچا دیا

نیا آرمی چیف کون..؟ مریم نواز کے ٹویٹ نے تہلکہ مچا دیا

اسلام آباد ( پرائم نیوز) وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے پچھلے روز وزیر اعظم ہاؤس میں آرمی چیف جرنل راحیل شریف کے اعزاز میں دیے جانے والے الوداعی عشائیے کی مختلف تصاویر ٹویٹ کی ہیں جس میں سینئر جنرلز نواز شریف سے مصافحہ کرنے میں مصروف ہیں. مریم نواز کی مذکورہ ٹویٹ پر سوشل میڈیا اور مختلف ٹی وی چینلز پر تبصرے کیے جا رہے ہیں. اس ضمن میں کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ تقریب میں لیفٹنینٹ جنرل اشفاق ندیم اور لیفٹنینٹ جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک تھے مگر مریم نواز نے صرف لیفٹنینٹ جنرل زبیر محمود حیات اور لیفٹینینٹ جنرل جاوید اقبال رمدے کی تصاویر ہی شیئر کیں جس کا مطلب ہے کہ ان دونوں کو اہم ذمہ داری سونپی جا رہی ہے.

بعض تجزیہ نگاروں کی یہ رائے تھی کہ یہ دونوں جنرل بھی رخصت ہو رہے ہیں اس لئے وزیر اعظم سے ہاتھ ملا رہے ہیں اور دوسری جانب ان تصاویر سے ہٹ کر عمومی تاثر یہی تھاکہ لیفٹنینٹ جنرل اشفاق ندیم اور لیفٹنینٹ جنرل قمر جاوید باجوہ میں سے ایک کو جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا چیئرمین اور دوسرے کو آرمی چیف بنایا جا رہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں