1

’’جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کا دن میری زندگی کا آخری دن ہوگا‘‘ آرمی چیف کی توسیع کیلئے کئی ماہ سےبھوک ہڑتال پر بیٹھا فالج میں مبتلا شخص کون ہے؟

’’جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کا دن میری زندگی کا آخری دن ہوگا‘‘ آرمی چیف کی توسیع کیلئے کئی ماہ سےبھوک ہڑتال پر بیٹھا فالج میں مبتلا شخص کون ہے؟

اسلام آباد ( پرائم نیوز) کراچی کے ایک عام شہری نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےمحبت کا منفرد انداز اختیار کیا. تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کا مطالبہ لئے شبلی نامی ایک شخص کئی ماہ سے کراچی پریس کلبک ے باہر بھوک ہڑتال پر بیٹھا ہوا ہے. بھوک ہڑتال کے دوران شبلی پر فالج کا حملہ بھی ہو چکا ہے لیکن وہ اپنا احتجاج ختم کرنے کو تیار نہیں. ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شبلی نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کا دن اس کی زندگی کا آخری دن ہو گا. شبلی نامی شہری نے نجی ٹی وی سےبات چیت کرتے ہوئے کہا راحیل شریف کا کوئی نعم البدل ہے ہی نہیں، میں ان کی توسیع تک یہاں سے نہیں جاؤں گا. میرا جنازہ ہی یہاں سےاٹھے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں