1

عمر اکمل نے ڈیرن سیمی کے کہنے پر ایک بار پھرایسا کام کردکھایا کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

عمر اکمل نے ڈیرن سیمی کے کہنے پر ایک بار پھرایسا کام کردکھایا کہ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

ڈھاکہ ( پرائم نیوز) گینگنم کے بعد اب بس ڈانس بھی منظرعام پر آ گیا ہے، ڈیرن سیمی کی فرمائش پر عمر اکمل کے کمال ٹھمکے دیکھنے کو ملے. بلے باز نے پوری بس میں ہلچل مچا دی. بنگلہ دیش لیگ کی ٹیم راجشاہی کنگز کاہلہ گلا، کپتان ڈیرن سیمی کی فرمائش پر عمر اکمل بلے باز سے ڈانسر بن گئے اور بس ڈانس متعارف کروا دیا. عمر اکمل نے کریزسے باہر نکل کرزور دار ٹھمکے لگائے، ان کے تھر کتے جسم نے پوری بس میں ہلچل مچا دی. بلے باز ایسا ناچے کہ ساتھی کھلاڑی داد دینے پر مجبور ہو گئے. ویسٹ انڈیز کرکٹر کریسک ولیمنر کو بھی پنجابی ڈانس خوب بھایا یعنی عمر اکمل نے ولیمز کو بھی اپنے ساتھ ساتھ نچایا. ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی. اب تک لاکھوں لوگوں نے اسے دیکھ لیا ہے. خیال رہے کہ اس سے پہلے عمر اکمل نے ایک شادی فنکشن میں ڈانس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا تھا جس پر لوگوں کا شدید رد عمل بھی دیکھنے میں آیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں