1

’’اہم اسلامی ملک کی ’شہزادی‘ کو زہر دے کر قتل کر دیا گیا‘‘

’’اہم اسلامی ملک کی ’شہزادی‘ کو زہر دے کر قتل کر دیا گیا‘‘

تاشقندہ ( پرائم نیوز) ازبکستان کے پہلےصدر اسلام کریموف کی بیٹی گلنارا کریموف کو زہر دے کرقتل کرنے کی افواہیں میڈیا پر گردش کر رہی ہیں. ایک ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ گلنارا کو5 نومبر کو زہر دے کر مار دیا گیا ہے. ویب سائٹ کی طرف سے یہ دعویٰ ازبک نیشنل سکیورٹی سروس کے ایک ایجنٹ کی طرف سے سامنے آیا ہے. واضح رہے کہ ازبکستان کے سابق صدر اسلام کریموف کا انتقال اس سال ستمبر میں‌ ہوا تھا. رپورٹس ہیں کہ گلنارا کو اپنے والد کے جنازے میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی تھی.

44 سالہ گلنارا کریموف کا شماردنیا کی خوبصورت اور امیر ترین خواتین میں ہوتا تھا. انھوں نے ہاورڈ یونیورسٹی سے ایم بی اے میں تعلیم حاصل کی تھی. ایک زمانے میں گلنارا فیشن پریڈ میں بھی جلوہ گر ہوئی تھیں. انھیں اسلام کریموف کے بعد ان کا حقیقی جانشین سمجھا جاتا تھا تاہم 2013 میں ان کے والد کے ساتھ اختلافات پیدا ہوگئے تھے جو رشتے میں بگاڑ کا باعث بنے.

اپنا تبصرہ بھیجیں