08

تم نے چلے جانا ہے ہم نے یہیں رہنا ہے، راحیل شریف کے متعلق یہ بات کس نے کہی؟جانیے اس خبرمیں

تم نے چلے جانا ہے ہم نے یہیں رہنا ہے، راحیل شریف کے متعلق یہ بات کس نے کہی؟جانیے اس خبرمیں

لاہور(پرائم نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی رخصتی کے ساتھ سیاست میں دلچسپ تبدیلیاں آئیں گی، آصف زرداری وطن واپس لوٹیں گے اور سیاست میں متحرک ہونگے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری ڈیڑھ سال سے تقریباً سیاسی گمنامی میں ہیں، ان کی واپسی کی تاریخ اور دن کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن یہ طے ہے کہ اب ان کی واپسی کا وقت آگیا ہے اس قسم کی کئی اور تبدیلیاں بھی آنے والی ہیں۔ میزبان کے مطابق آصف زرداری اپنی نجی محفلوں میں یہ کہہ رہے ہیں کہ میں نے کہا تھا “آپ لوگ چلے جائیں گے، ہم نے یہیں رہنا ہے” آصف زرداری اب واپس آکر اپنی سیاسی زندگی کا سفرپھر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے انہوں نے ڈیڑھ سال پہلے چھوڑا تھا، جب انہوں نے اسلام آباد میں ایک پرجوش تقریر کی تھی اور فوجی قیادت کے بارے میں اشاروں کنائیوں میں مگر بہت ہی تلخ لہجے میں گفتگو کی تھی جس کے بعد وہ بیرون ملک چلے گئے اور آج تک واپس نہیں آئے۔ کراچی اور سندھ میں امن وامان کے حوالے سے رینجرزکے کردارکو بھی دیکھنا ہو گا اس میں جنرل راحیل شریف کا بھرپورکردار رہا ہے۔ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت مکمل ہو رہی اور ان کے جانشین کی آمد کی تیاری ہے۔ جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نوازشریف سے الوداعی ملاقات کی، انہیں پرتپاک عشائیہ دیا گیا اور انہیں انتہائی پرجوش انداز میں رخصت کیا گیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں