1

پاکستان سے دوسرا ٹیسٹ میچ، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر،کیویز کو بڑا جھٹکا

پاکستان سے دوسرا ٹیسٹ میچ، اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر،کیویز کو بڑا جھٹکا

ہملٹن (پرائم نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جمعہ سے شروع ہونے والے دوسے ٹیسٹ سے پہلے کیوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا.ٹیم کے اہم کھلاڑی بولر ٹرینٹ بولٹ گھٹنے میں انجری کی وجہ سے میچ سے باہر ہوگئے ہیں کیوی حکام نے ڈاگ بریسول کو ٹرینٹ بولٹ کی جگہ ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ دے دی ہے. بولٹ نے کہا کہ ان کے دائیں گھٹنے کے جوڑ میں درد ہے اور ہیڈ کوچ مائیک میسن نے کہا کہ ٹرینٹ بولٹ دورہ بھارت سے ہی گھٹنے میں درد کی شکایت کر رہے تھے .

پاکستان کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کے دوران بھی وہ مکمل طور پر فٹ نہیں تھے لیکن درد کے باوجود بھی بولنگ کروائی اور میچ میں 76 رنز کے ساتھ 5 وکٹیں حاصل کیں..کیوی حکام نے یہ امید کی ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز سے پہلے وہ مکمل فٹ ہوجائیں گے.کیال رہے کہ ٹرینٹ بولٹ نے2012 کے اوائل سے نیوزی لینڈ کے ہر ٹیسٹ میچ کا حصہ رہے ہیں اور اس دوران انہوں نے لگاتار 44 ٹیسٹ میچ بھی کھیلے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں