1

ارکان پارلیمینٹ کی تنخواہوں میں اضافہ، لیکن پرویز مشرف کی پارٹی نے حیرت انگیز مطا لبہ کردیا

ارکان پارلیمینٹ کی تنخواہوں میں اضافہ، لیکن پرویز مشرف کی پارٹی نے حیرت انگیز مطالبہ کردیا

اسلام آباد (پرائم نیوز) پاکستان مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری اسد محمعد کا کہنا ہے کہ ارکان پارلیمینٹ اور وزراء کی تنخواہوں میں اضافہ ہونا اچھی بات ہے لیکن اس موقع پر ڈیلی ویجز اور کنٹریکٹ پر کام کرنے والے عام سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ مزدور طبقے کو سامنے رکھا جائے تو زیادہ مناسب ہوتا.

رپورٹ کے مطابق ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے کہا ہے کہ وزراء اور اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ موجودہ مہنگائی کے سامنے تو کم ہی ہے.حکومت کو چاہیئے کہ عام آدمی کو بھی اسی نظریے سے دیکھے.ان کا کہنا ہے کہ جنرل پرویز مشرف کے دور میں تمام بنیادے چیزیں عام آدمی کے بس میں تھیں او ان کی قیمتوں میں بھی استحکام تھا جس کے باعث کم آمدنی میں بھی ماہانہ بجٹ کے بنانے میں آسانی تھی لیکب اب ڈورتحال اس کے برعکس ہے.انہوں نے کہا کہ اب کی دور حکومت میں ایک تو چیزیں بہت مہنگی ہیں اور دوسری طرف ہر آئے دن ان کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے.

اس بجٹ سے مزدور اور متوسط طبقے کا بجٹ بہت متاثر ہوتا ہے.ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو اس متوسط طبقے کا بھی خیال کتے ہوئے عوام کے لیے آسانیاں بڑھانی چاہیئں.

اپنا تبصرہ بھیجیں