آرمی چیف کیلیئے الوداعی تقریب میں مریم نواز کے بیان نے سب کو چونکا دیا

آرمی چیف کیلیئے الوداعی تقریب میں مریم نواز کے بیان نے سب کو چونکا دیا

اسلام آباد (پرائم نیوز) آرمی چیف کی الوداعی تقریب پر مریم نواز نے بیان دے دیا ہے. رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں آرمی چیف کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی عشائیہ تقریب میں وزیر اعظم کی بیٹی مریم نواز کی طرف سے رد عمل کا اظہار کیا گیا. ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھی مثال قائم کی گئی ہے.آرمی چیف کے اعزاز میں الوداعی تقریب میں بیان کرتی ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ایک نئی تاریخ قائم ہورہی ہے.تمام ادارے مظبوطی کی طرف گامزن ہیں اور یہ پاکستان کے لیے اچھا شگون ہے.

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ان کا جنرل راحیل شریف سے ہمیشہ خوشگوار رابطہ ہوا ہے .جنرل راحیل شریف پیشہ ورانہ اقدار رکھنے والی شخصیت ہیں اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا اور سراہا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں