2

معروف دارالامان میں جوان لڑکی کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت، جان کرآپ بھی کانپ اٹھیں گے

معروف دارالامان میں جوان لڑکی کے ساتھ ایسی شرمناک حرکت، جان کرآپ بھی کانپ اٹھیں گے

سکھر (پرائم نیوز) امان دینے والے ادارے خود بے ایمان ثابت ہوگئے. دارالامان سے 59 ہزار روپے میں ایک شخص کو لڑکی فروخت کر دی گئی لیکن پولیس سے لڑکی کو بازیاب کروالیا ہے اور دارالامان کی شفٹ انچارج کو حراست میں لے لیا ہے.

سکھر کے دارالامان میں خواتین کو امان دینے کی بجائے ان کی زندگیوں کا سودا کر کے انہیں فروخت کیا جا رہا ہے شکار پور کی ارم ابڑو نامی لڑکی کو دارالامان کی انتظامیہ نے 50 ہزار کے بدلے میں جتوئی قبیلے کے معذور شخص کو بیچ دیا . لڑکی بہانے سے دوبارہ دارالامان پہنچ گئی اور احتجاج کرتی رہی لیکن انتظامیہ نے ایک نہ سنی اور دابارہ اسے اسی شخص کے حوالے کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے ان کی یہ کوشش ناکام بنا دی.

بازیاب ہونے والی ارم نے پولیس کو ساری کہانی بتائی اور اس کے بعد پالیس نے شفٹ انچارج صباء نور اور اس کی ساتھی کو حراست میں لے کر ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا. جبکہ ریکارڈ کے مطابق متعدد خواتین غیر متعلقہ افراد کے حوالے کی جا چکی ہیں .دارالامان کے نام پر ایسا بیہودہ کاروبار کرنے والوں کے خلاف پولیس نے تفتیش کاآغاز کردیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں