1

تشویشناک خبر، پی آئی اے کے طیارے میں اچانک آگ…شاہد آفریدی نے حیرت انگیز صورتحال بیان کردی

تشویشناک خبر، پی آئی اے کے طیارے میں اچانک آگ…شاہد آفریدی نے حیرت انگیز صورتحال بیان کردی

لاہور (پرائم نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ مسافروں نے دعائے سفر پڑھ لی تھی اور اس کے بعد طیارے میں آگ لگنے کی خبر موصول ہوئی.ان کا کہنا ہے کہ پشاور ائیرپورٹ پر طیارے میں آگ لگنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ائیرلائن سٹاف نے کہا کہ کچھ دیر میں طیارہ اپنی پرواز کے قابل ہوجائے گا.شاہد آفریدی نے کہا کہ بی پی ایل میں شامل ہونے کے لیئے بروز ہفتہ ڈھاکہ روانہ ہوجاؤں گا.خیال رہے کہ قومی ائیر لائن پرواز کے عقبی حصے میں آگ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے پشاور ائیر پورٹ پر فوری طور پر ہنگامی لینڈنگ کر لی گئی ہے.طیارے کو خالی کروا لیا گیا ہے جبکہ تمام مسافر محفوظ رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں