1

سونم کپور نے رنبیر کپور کی بیوی بننے کیلئے رضا مندی کا اظہار کر دیا

سونم کپور نے رنبیر کپور کی بیوی بننے کیلئے رضا مندی کا اظہار کر دیا

ممبئی ( پرائم نیوز) بالی ووڈ میں کیریئر کا ایک ساتھ آغاز کرنے والے رنبیر اور سونم کپور اب ایک بار پھر بڑے پردے پر جلوہ گر ہونے والے ہیں. جہاں اداکارہ رنبیر کی بیوی بنیں گی. بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کیلئے ہدایت کار راج کمارہیرانی نے رنبیر کا انتخاب تو پہلے ہی کر لیا تھا تاہم ان کی طرف سے اداکارہ کا انتخاب نہیں کیا گیا تھا لیکن اب فلم میں اداکارہ سونم کپور بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی.

رپورٹس کے مطابق سونم کپور کا کردار کسی خاص خاتون کی عکاسی نہیں کرتا لیکن ان کا کردار سنجو بابا کی زندگی میں آنے والی خواتین کے اطوار کو ضرور ظاہر کرتا ہے. خیال رہے کہ اداکار کی زندگی پر مبنی فلم کی کہانی کا ہدایت کارراج کمار ہیرانی اور اسکرپٹ رائٹرا بھیجیت خوشی نے لکھی ہے جس کی شوٹنگ جلد ہی شروع ہو جائے گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں