1

جنرل راحیل شریف ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کریں گے؟ آرمی چیف نے شاندار اعلان کر دیا

جنرل راحیل شریف ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کریں گے؟ آرمی چیف نے شاندار اعلان کر دیا

راولپنڈی ( پرائم نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ریٹائرمنٹ کے بعد زندگی کا ہنر بتاتے ہوئے کہا کہ شہداء کے ورثاء کیلئے فلاحی ادارہ قائم کریں گے. آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آج خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں قبائلی عمائدین کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ 29 نومبر کو اختیارات سونپ دوں گا، پاک فوج کو اللہ حافظ کہہ رہا ہوں. جب تک زندہ ہیں عوام کی خدمت کرتے رہیں گے. جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد زندگی شہداء کے ورثاء کیلئے وقف کرتا ہوں، شہداء کے ورثاء کیلئے فلاحی ادارہ قائم کریں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں