09

پاکستان کی پہلی شہید خاتون جنگی پائلٹ کی پہلی برسی آج ہوگی

پاکستان کی پہلی شہید خاتون جنگی پائلٹ کی پہلی برسی آج ہوگی

لاہور(پرائم نیوز) پاکستان کی پہلی خاتون جنگی پائلٹ مریم مختار کی پہلی برسی آج کو عقیدت و احترام سے منائی جائے گی.اس موقع پر شہید مریم کے ایصال ثواب کیلیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی جبکہ ان خدمات کے اعتراف میں تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔گزشتہ سال 24نومبر 2015ء کے روز میانوالی کے قریب کندیاں میں فضائیہ کے ایف ٹی-7 طیارے کو معمول کی پرواز کے دوران حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں خاتون پائلٹ مریم مختار شہید ہو گئی تھیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں