web

سپریم کورٹ کی عمارت میں افسوسناک واقعہ، ہر طرف بھگدڑ مچ گئی

سپریم کورٹ کی عمارت میں افسوسناک واقعہ، ہر طرف بھگدڑ مچ گئی

اسلام آباد ( پرائم نیوز) سپریم کورٹ کی دوسری منزل سے اوپر ایک بچہ گر کر زخمی ہو گیا جسے طوری طور پر طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیاگیا ہے. تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی دوسری منزل پر ٹوٹی ہوئی کھڑکی سے بچہ نیچے سیمنٹ پر جا گرا،. بچے کو ڈسپنسری میں ابتدائی طبی امداد کے بعد پولی کلینک منتقل کر دیا گیا ہے.

خیال رہے کہ حال ہی میں سپریم کورٹ کی تزئین و آرائش کیلئے کروڑوں روپے کا بجٹ منظور ہوا تھا. لیکن کھڑکی کا ٹوٹا ہوا شیشہ اس افسوسناک حادثے کا باعث بنا. ایک بات قابل ذکر ہے کہ اس حادثے کے دس منٹ بعد ہی پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین نے نیا شیشہ لگا دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں