1

جو کام کوئی نہ کر سکا وہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے کر دکھایا، لندن فلیٹس کا بھانڈا پھوڑ دیا.. بڑے بڑے سیاستدان بے نقاب

جو کام کوئی نہ کر سکا وہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے کر دکھایا، لندن فلیٹس کا بھانڈا پھوڑ دیا.. بڑے بڑے سیاستدان بے نقاب

کراچی ( پرائم نیوز) معروف میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پاکستانی سیاستدانوں کے لندن میں موجود فلیٹس کا راز فاش کر دیا ہے، تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت نے کہا کہ ہیتھرو ایئر پورٹ سے اتر کر ماربل آرچ اسٹیشن کیلئے ٹرین لیں جو سینٹرل لندن کیلئے جاتی ہے. اس ٹرین کے ذریعے آپ نروانا ریزیڈنس پہنچیں گے.

نروانا ریذیڈنس سے ایک اسکوائر میل پر ایک عمارت موجود ہے. ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ نروانا ریذیڈنس میں جن پاکستانی سیاستدانوں کے فلیٹس موجود ہیں ان میں سابق راجہ پرویز اشرف، پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن، پیپلز پارٹی رہنما رحمان ملک، ملک ریاض، وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، سابق صدر پرویز مشرف، ایم کیو ایم قائد الطاف حسین، پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین، پی ٹی آئی رہنما علیم خان، محمد میاں سومرو، مصطفیٰ جتوئی، مخدوم احمد محمود، شوکت عزیز، چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الہیٰ اور مولانا فضل الرحمان شامل ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں