08

لاہور سے افسوسناک خبر، معروف اسٹیج اداکارہ کو گولیوں کا نشانہ بنایاگیا

لاہور سے افسوسناک خبر، معروف اسٹیج اداکارہ کو گولیوں کا نشانہ بنایاگیاط

لاہور(پرائم نیوز ) شہرِ ثقافت میں اسٹیج کی نامور اداکارہ اندھی گولیوں کا نشانہ بن گئی، ا داکارہ اور ان کے سیکریٹری کو زخمی حالت میں رات گئے اسپتال منتقل کیا گیا.مزید معلومات کے مطابق رات گئے ایونٹ سے واپسی پر نامعلوم افراد نے مقامی اسٹیج اداکارہ قسمت بیگم پر لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ اور ان کے سیکرٹری زخمی ہوگئے۔اداکارہ کو زخمی حالت میں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں فی الفور ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی ڈاکٹروں کے مطابق ان کی ٹانگ میں چار گولیا ں لگی ہیں۔پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اورحملے میں ملوث ملزمان جلد ہی پولیس کے شکنجے میں ہوں گے۔پولیس حکام کے مطابق ابھی تک کسی بھی شخص نے واقعے کی ایف آئی آردرج نہیں کرائی.

اپنا تبصرہ بھیجیں