1

’’تمام اندازے غلط ثابت ہوئے‘‘ یہ پاکستانی بلے باز کسی بھی میچ کا پھانسہ پلٹ سکتا ہے… کوچ مکی آرتھر نے کس کھلاڑی کا نام لے لیا

’’تمام اندازے غلط ثابت ہوئے‘‘ یہ پاکستانی بلے باز کسی بھی میچ کا پھانسہ پلٹ سکتا ہے… کوچ مکی آرتھر نے کس کھلاڑی کا نام لے لیا

ہیملٹن ( پرائم نیوز) قومی ٹیم کے اوپنر شرجیل خان اس وقت ون ڈے میچز میں 100 سے زائد سٹرائیک ریٹ سے رنز بنانے والے واحد ملکی بلے باز ہیں تاہم ٹیم مینجمنٹ نے انہیں بھی تحمل مزاج بلے باز بنانے کی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے.

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ شرجیل صرف ایک سیشن میں میچ حریف ٹیم سے دور لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وہ مجھے ڈیوڈ وارنر کی یاد دلاتے ہیں جو میرے ہی دور میں آسٹریلوی ٹیم میں آیا تھا، اگر ہم شرجیل کی دفاعی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر جیسی بنانے میں کامیاب ہوگئےتو یہ ہمارے لئے بہت خوشی کی بات ہو گی.

مکی آرتھر نے شرجیل خان کودفاعی بلے باز بنانے کی کوششوں کا دفاع کرتے ہوئےکہا کہ اس کی جارح مزاجی اپنی جگہ لیکن ہمیں اسےاچھا ٹیسٹ بلے باز بنانے کیلئے اپنے دفاع پر سنجیدگی سے کام کرتے رہنے کی ضرورت ہے. خیال رہے کہ پاکستان کی ون ڈے تاریخ میں 200 سے زائد بنانے والے بلے بازوں میں شاہد آفریدی کے بعد صرف شرجیل خان ہی دوسرے بلے باز ہیں جن کا اسٹرائیک ریٹ 100 سے زائد ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں