web

’’پاک بھارت کشیدگی ‘‘ بھارت نے ایک اور اقدام اٹھا لیا… سرحد پر کیا ہونے والا ہے؟ دھماکہ خیز انکشافات

’’پاک بھارت کشیدگی ‘‘ بھارت نے ایک اور اقدام اٹھا لیا… سرحد پر کیا ہونے والا ہے؟ دھماکہ خیز انکشافات

اسلام آباد ( پرائم نیوز) پاک بھارت کشیدگی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور بھارت کی طرف سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور دونوں اطراف کی فوج کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے. تازہ ترین رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر نئے بنکروں کی تعمیر شروع کرتے ہوئے منصوبے کیلئے 50 کروڑ روپے مختص کر دیے ہیں. بنکرز کی تعمیر کا یہ منصوبہ ریاست مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت نے شروع کیا ہے جبکہ فنڈز بھارت کی مرکزی حکومت نے فراہم کئے ہیں. کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں میں صوبائی انتظامیہ کے اجلاس میں اس کا اعلان کیا اور کہا کہ حکومت جنگ بندی لائن پر گولہ باری سے عوام کو بچانے کیلئے اس منصوبے کا آغاز کر رہی ہے تاکہ لوگ باری کے دوران بنکروں سے پناہ لے سکیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں