1

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے ہی سی ای او کا اکاونٹ بند کر دیا.. وجہ بھی سامنے آ گئی

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے ہی سی ای او کا اکاونٹ بند کر دیا.. وجہ بھی سامنے آ گئی

نیو یارک ( پرائم نیوز) سماجی روابط کی ویب سائٹ ‘ ٹوئٹر ‘ نے اپنے ہی سی ای او کا اکاؤنٹ بند کر دیا. غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو اس وقت شرمندگی اٹھانا پڑی جب اس کے اپنے ہی سی ای او کا اکاؤنٹ خود بخود بند ہو گیا. ٹویٹر صارفین حیران رہ گئے جب انہوں نے کمپنی کے سی ای او جیک ڈور سی کے اکاؤنٹ تک رسائی کرنا چاہی اور انہیں اس پیغام کا سامنا کرنا پڑا کہ مطلوبہ اکاؤنٹ تک فی الحال رسائی ممکن نہیں. سوشمل میڈیا پر فوراً ہی افواہیں گردش کرنے لگیں کہ یا تو جیک اکاؤنٹ کسی ہیکر کے ہتھے چڑھ گیا ہے یا پھر متعدد شکایات کی بنا پر کمپنی نے اسے از خود بند کر دیاہے. کچھ دیربعد جب اکاؤنٹ بحال ہوا تو ٹویٹر کے سی ای او نےایک ٹویٹ کیا جس پر انہوں نے لکھا کہ اکاؤنٹ کو بند کرنا ایک اندرونی نقص کےسبب بند کر چکا ہے. جیک کا اکاؤنٹ پوری طرح سے بحال نہیں ہو پایا ہے جس کی وجہ سے انہیں کچھ سروسز کی فراہمی معطل ہے. جب اکاؤنٹ بحال ہوا تو ان کے فالوورز ک تعداد صرف 145 کے لگ بھگ تھی جو کہ آہستہ آہستہ 8-3 ملین تک چلی گئی ہے جبکہ اکاؤنٹ کی بندش سے پہلے ان کے فالوورز کی تعداد 9-3 ملین تھی. جیک ڈور سی کا شمار ٹویٹر بانیان میں ہوتا ہے تاہم 2008 میں انہیں کمپنی سے جبری برطرف کر دیا گیا تھا تاہم اسکےبعد وہ اپنی جگہ دوبارہ بنانے میں کامیاب ہو گئے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں